۔وزیراعلئ و چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بی بی آئی اینڈ ٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دوسرے سالانہ جنرل اجلاس اور چھٹے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کا اجلاس
۔وزیراعلئ کا تلاوت قران پاک سے اجلاس کا آغاز
۔اجلاس میں بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے اراکین کی شرکت
۔سی ای او بی بی آئی اینڈ ٹی سعید سرپرہ کی اجلاس کو ایجنڈہ پوائینٹس پر بریفنگ
۔صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور امکانات کی ترقی ،سرمایہ کاروں کو سہولتوں اور کاروبار میں آسانیوں کی فراہمی ادارے کا مینڈیٹ ہے ۔بریفنگ
۔اجلاس میں سالانہ جنرل اجلاس کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری
۔اجلاس میں بی بی آئی اینڈ ٹی کی فائنانشل سٹیمنٹ مالی سال 2020 اور 2021 کی منظوری
۔اجلاس نے ادارے کے لیۓ مالی سال 2022 کے لیۓ آڈیٹر کے تقرر کی بھی منظوری دے دی
۔بی بی آئی اینڈ ٹی سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پا کستان کے ساتھ رجسٹرڈ ہے
۔بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی 14 ارب ڈالر کے منصوبوں کی تجاویز اور پیشکش ہیں ۔بریفنگ
۔مختلف کمپنیوں کے حکومت بلوچستان کے ساتھ شراکت داری کی بنیاد پر 3.5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے ایم او یو تیار ہیں ۔بریفنگ
۔اب تک صوبے کے مختلف شعبوں میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایم او یوز دستخط کیۓ گیۓ ۔بریفنگ
۔اجلاس میں بورڈ آف انوسٹمنٹ میں وائس چئیرمین کی تقرری کی تجویز سے اتفاق
۔ہمارا پہلا ہدف سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی ہے ۔وزیراعلئ کا خطاب
۔ہم نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور امکانات سے دنیا کو روشنا س کرنا ہے۔وزیراعلئ
۔ہم نے بلوچستان کو سرمایہ کارو ں کے لیۓ کھو لنا ہے۔وزیراعلئ
۔اگر ہماری پالیسیاں اور سمت سہی رہی تو بلوچستان آئندہ چند سالوں میں خطے میں بیرونی سرمایہ کاری کا مرکز بن جاۓ گا۔وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو