۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی دالبندین آمد

۔گورنر اور وزیراعلئ کی چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی رہائیش گاہ پر ان سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت

۔گورنر اور وزیراعلئ نے چئیرمین سینٹ کے بھائی کی روح کے ایصال ثواب کے لیۓ فاتحہ پڑھی

۔سینیٹر سعید احمد ہاشمی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی انکے ہمراہ تھے

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پیر کے روز خان سنجرانی ہاؤس میں خان محمد آصف خان سنجرانی کے صاحبزادے ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، حاجی محمد رازق سنجرانی ،میر اعجاز خان سنجرانی ،میر ضیا ءسنجرانی کے جوانسال بھائی حاجی سالار خان سنجرانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی سینیٹر سعید احمد ہاشمی اور چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی انکے ہمراہ تھے