وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار خان ترین کی ملاقات
ملاقات میں سیاسی و پارٹی امور اور بارشوں سے پیدا صورتحال پر بات چیت
صوبائی ادارے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امداد وبحالی کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ وزیراعلئ
بارشوں سے جانبحق افراد کے لواحقین کو صوبائی حکومت دس دس لاکھ روپے معاوضہ دیگی۔ وزیراعلئ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی لواحقین کے لیۓ دس دس لاکھ روپے کااعلان کیا ہے۔ وزیراعلئ
وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے بارشوں سے لوگوں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جاۓ گا۔ وزیراعلئ
متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیۓ بھی فنڈز فراہم کرینگے۔ وزیراعلئ بلوچستان
وفاقی وزیر نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امداد وبحالی کے کاموں پر صوبائی اداروں کی کا رکردگی کو سراہا
بلوچستان عوامی پارٹی کی اعلئ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جا رہا ہے۔ مرکزی صدر بی اے پی میر عبدالقدوس بزنجو
اہم پارٹی امور پر سنئیر قیادت کو اعتماد میں لیا جاۓ گا۔وزیراعلئ
کارکنوں کے تعاون سے پارٹی کو مزید فعال اور متحرک کیا جاۓ گا۔ وزیراعلئ بلوچستان